ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گوکرن سمندر ی بیچ پر حیدرآباد کاایم بی بی ایس کا متعلم ہلاک : ایک محفوظ

گوکرن سمندر ی بیچ پر حیدرآباد کاایم بی بی ایس کا متعلم ہلاک : ایک محفوظ

Sun, 05 Mar 2017 21:56:03    S.O. News Service

گوکرن :5/مارچ    (ایس او نیوز)اپنے دوستوں کے ساتھ سیاحت کے لئے گوکرن کے کوڈلے بیچ پہنچے حیدرآباد کے ودیا ساگر (24) نامی ایم ایم بی ایس کاطالب علم سمندرمیں تیرنے کے دوران  سانس پھولنے کی وجہ سے اسپتال میں علاج کے دوران ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جب کہ کوٹے تیرتھ پر ایک ڈوبنے والے کو بچانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سال 2017میں گوکرن کے سمندری ساحل پر یہ 14ویں ہلاکت ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ودیا ساگر اپنے دوستوں کے ساتھ سمندر میں تیر رہاتھا اسی دوران سمندری موجوں  میں پھنس کر زندگی اور موت کی لڑائی لڑتا رہا ۔ کنارے پر موجود لوگوں نے کسی طرح کھینچ کر اس کو ساحل پر لے آئے 108ایمبولنس کے ذریعے آکسیجن دے کر اسپتال پہنچایا گیا ۔ جہاں  ڈاکٹر جگدیش نائک نے ودیا ساگر کو بچانے کی لاکھ کوشش کی   لیکن علاج کارگر نہیں ہونے کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگیا۔ ودیا ساگر کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ بنگلورو کے میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کا طالب علم تھا امتحانات ہونے کے بعد نتائج کے لئے 10دن باقی ہیں تو کچھ دن سیر وسیاحت کے بہانے اپنے دوستوں کے ساتھ گوکرن پہنچا تھا۔

اسی دوران منگلورو کے ونئے کمار (42) کوٹے تیرتھ پر تیرنے کے دوران ڈوب کر اوپر نہیں اٹھا تو کنارے کھڑے لوگوں نے چیخ وپکار شروع کی۔ اسی وقت وہاں موجود ماہرتیراک تمپا اپادھیا نے سمندر میں غوطہ لگا کر ونئے کمار کو بچالانے میں کامیاب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی پولس تھانے میں دونوں معاملات کو لے کر کیس درج ہواہے، جانچ جاری ہے۔


Share: